عراق میں عدلیہ نے 4عراقیوں اور ایک ایرانی کو گزشتہ سال بغداد میں امریکی شہری سٹیون ٹرول کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ جس ایرانی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اس کا نام محمد علی رضا ہے۔ علی رضا پر ٹرول کے قتل کی ذمہ داری عائد کی گئی۔ سٹیون ٹرول کو 7نومبر 2022کو قتل کیا گیا تھا۔ شدت پسند گروپ سرایا اصحاب الکھف نے واقعہ کی ذمہ داری قبول تھی،عراقی عدلیہ نے وسطی بغداد میں ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کے الزام میں ایک ایرانی سمیت 5افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے،بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ قتل ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور پاپولر موبیلائزیشن فورسز کے سابق نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے قتل کے بدلے میں کیا گیا۔ ان دونوں کو بغداد کے قریب ایک امریکی حملے میں 3جنوری 2020کو مارا گیا تھا،یہ دھڑا 2019سے عراق میں سرگرم ہے اور اس نے کئی غیر ملکی قافلوں پر کئی مسلح حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی