سعودی عرب نے کہا کہ بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ملکرکام کر رہے ہیں،ویانا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بدعنوانی سے نمٹنے کے بین الحکومتی اجلاس میں سعودی عرب کے ایک اعلی سطحی وفد نے شرکت کی، یہ اجلاس اقوام متحدہ کے زیراہتمام منعقد ہوا جس میں سعودی عرب میں نگرانی اور انسداد بدعنوانی کے ادارے کے سربراہ مازن الکہموس کی سربراہی میں ایک وفد شریک ہوا،اجلاس سے خطاب میں الکہموس نے اس اجلاس کے کام کو منظم کرنے کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مملکت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے فریم ورک کے اندر کام کرتے ہوئے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی برادری کیساتھ مل کر کام کر رہی ہے،انہوں نے وضاحت کی کہ مملکت نے حکومت "اعتماد پلیٹ فارم" کے نام سے ایک متحد الیکٹرانک پورٹل قائم کیا ہے، جس کا مقصد سرکاری خریداری میں شفافیت کی سطح کو بڑھانا، عوامی فنڈز میں خرچ کرنے کی کارکردگی کو بڑھانا اور بدعنوانی کے تمام مواقع کو کم کرنا ہے،اجلاس کے موقع پر مملکت کے وفد کے سربراہ مازن الکہموس نے بین الاقوامی انسداد بدعنوانی اکیڈمیاے سی اے کے ڈین سے ویانا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی،ملاقات میں عالمی سطح پر کرپشن کی روک تھام اور شفافیت کے لیے شروع کردہ اقدام اور یو این ڈی پی کی شراکت سے مستقبل میں اس کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی