i بین اقوامی

بھارت،سرکاری اسپتال کی حدود میں 25 سالہ نوجوان کی 65 سالہ خاتون سے جنسی زیادتیتازترین

August 24, 2024

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ کے بعد ریاست مہاراشٹرا کے اسپتال میں بھی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے ضلع چھکا بالا پور میں قائم سرکاری اسپتال کی حدود میں 25 سالہ نوجوان نے اپنی عمر سے دوگنا سے بھی بڑی خاتون کو جنسی زیادتہ کا نشانہ بنا ڈالا۔ یہ افسوسناک واقعہ ایک 65 سالہ خاتون کے ساتھ پیش آیا جو گاں سے علاج کی غرض سے اسپتال آئی تھی تاہم وقت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کا علاج نہ ہو سکا تو اس نے رات اسپتال کی حدود میں ہی گزارنے کا فیصلہ کیا، معمر خاتون اسپتال کی حدود میں سو رہی تھی کہ رات 2 بجے کے قریب 25 سالہ ملزم نے خاتون کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی جانب سے مدد کی پکار پر آس پاس موجود موقع پر پہنچے اور خاتون کو ریسکیو کر کے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کلکتہ کے آر جی کار اسپتال میں لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں بھی ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے اسپتال عملے کی مدد سے نرس کو یرغمال بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی