i بین اقوامی

بھارت،ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے زیادتی کیس میں ایک ہی ملزم کے ملوث ہونے کی تصدیقتازترین

September 06, 2024

بھارتی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی)نے کلکتہ کے آر جی کار اسپتال سے وابستہ ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے زیادتی کیس میں ایک ہی ملزم کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی جانب سے خاتون زیادتی و قتل کیس میں کی جانی والی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں اور سی بی آئی بہت جلد اس حوالے سے کیس فائل کرے گی،بھارتی میڈیا مطابق سی بی آئی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، زیادتی کے واقعے میں صرف ایک ہی ملزم سنجے رائے ملوث تھا جو اس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے،یاد رہے کہ 9اگست کو کلکتہ کے آر جی کار اسپتال سے وابستہ ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی