بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر پولیس نے ٹھیلوں اور ریسٹورنٹ مالکان کو اپنا نام واضح طور پر لکھنے کی انوکھی ہدایت کردی،بھارتی صحافی راجدیپ سر دیسائی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مسلمانوں سے کھانے پینے کی چیزوں کی خریداری روکنے کے لیے کیا گیا ہے،یوپی کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے اقدام کو سماجی جرم اور پرامن ماحول متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا ہے،بھارتی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے بھی اس اقدام کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی