i بین اقوامی

بھارت،لیڈی ڈاکٹر کا آپریشن کیلئے رشوت کا مطالبہ، بچہ ماں کے پیٹ میں ہی دم توڑ گیاتازترین

March 17, 2023

بھارت میں لیڈی ڈاکٹر نے رشوت لیے بغیر حاملہ خاتون کے آپریشن سے انکار کردیا جس سے بچہ ماں کے رحم میں ہی دم توڑ گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں ایک حاملہ خاتون بچے کی پیدائش کے وقت آپریشن کے لیے اسپتال پہنچی لیکن وہاں اس سے آپریشن کے عوض پہلے رشوت طلب کی گئی،بھارتی میڈیا کا بتانا تھاکہ مقامی اسپتال کی گائناکولوجسٹ ڈاکٹر پلوی نے حاملہ خاتون سے 10ہزار روپے رشوت طلب کی لیکن خاتون کے اہلخانہ نے رقم نہ ہونے کا بتایا جس پر ڈاکٹر نے خاتون کے آپریشن سے انکار کردیا،بھارتی میڈیا کے مطابق حاملہ خاتون سنگیتا مقامی علاقے کی رہائشی اور ہائوس وائف ہے جس کے آپریشن کے لیے خاتون ڈاکٹر نے 10ہزار کا انتظام بطور رشوت کرنے کے لیے کہا لیکن پیسوں کا انتظام کرنے میں اس کے اہلخانہ کو تاخیر ہوئی تو ڈاکٹر نے آپریشن روکے رکھا،بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کو 10ہزار روپے رشوت دیے جانے کے بعد جب آپریشن کیا گیا تو آپریشن میں تاخیر کے سبب بچہ ماں کے رحم میں ہی انتقال کرچکا تھا،واقعے پر خاتون کے اہلخانہ نے اسپتال میں شدید احتجاج کیا جس پر مقامی کمشنر نے خاتون ڈاکٹر کو معطل کرکے رپورٹ طلب کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی