i بین اقوامی

بھارت،جاب انٹرویو کیلئے جانیوالی بہو پر سسر کا اینٹ سے حملہ، سر پھاڑ دیا، وڈیو وائرلتازترین

March 17, 2023

بھارت میں نوکری کے لیے انٹرویو دینے جانے والی بہو پر سسر نے اینٹ سے حملہ کر دیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی کے علاقے فرید آباد کی رہائشی کاجول نامی خاتون گھر کے معاشی معاملات میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹانا چاہتی تھی اور وہ نوکری کے لیے انٹرویو دینے جا رہی تھی کہ اس کے سسر کو پتہ چل گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول کے سسر نے پہلے اپنی بہو کا راستہ روکا اور اسے واپس گھر جانے کا کہا لیکن جب کاجول نہ مانی تو اس کے سسر نے ہاتھ میں پکڑی اینٹ سے اسے مارنا شروع کر دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے سر میں 17ٹانکے آئے جبکہ لڑکی کے گھر والوں کی شکایت پر کاجول کے سسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی