i بین اقوامی

بھارتی سیاستدان اپنی ہی گن سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ہلاکتازترین

January 11, 2025

بھارتی سیاستدان اپنی ہی بندوق سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گولی لگنے سے سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی ہلاک ہوئے۔بھارتی پولیس کے مطابق انہیں گولی لگنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی، انہیں گولی ان کی اپنی لائسنس یافتہ گن سے لگی۔سیاستدان کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی اور لگی۔پولیس کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی