بھارت کی ٹیک فرم میں ایک انٹرن ملازم نے انٹرن شپ کرتے ہوئے اپنی اے آئی کمپنی کھڑی کردی،بھارتی میڈیا کے مطابق شہر بنگلورو میں ایک شہری اس اپنی انٹرن شپ کو ادھورا چھوڑ کر بھاگ گیا جب اسے اپنی نئی اے آئی اسٹارٹ اپ کمپنی کے لیے فنڈنگ مل گئی۔فلیکسیپلکے سی ای او کارتک سریدھرن نے انٹرن کے ساتھ ہونے والی اپنی واٹس ایپ گفتگو کا اسکرین شاٹ ایکس پر شیئر کیا، کارتک نے انٹرن سے اسکی غیر موجودگی کے بارے میں دریافت کیا جس پر اس نے ایک انویسٹر سے ملاقات کو وجہ بتایا،انٹرنی نے پھر بعد میں سی ای او کو بتایا کہ اس کی نئی اے آئی کمپنی اپ نے فنڈنگ حاصل کر لی ہے، لہذا اسے اب انٹرن شپ کی ضرورت نہیں،پوسٹ میں کارتک سریدھرن نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا صرف بنگلور میں ہی ہوتا ہے،پوسٹ ایکس پر وائرل ہو گئی ہے جس میں بہت سے صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ جب کہ کچھ انٹرن کی کاروباری صلاحیتوں سے متاثر ہوئے اور اسے فنڈنگ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔دوسروں نے اس کے اچانک بغیر اطلاع دیے ملازمت چھوڑنے پر تنقید کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی