بھارتی شہر شملہ میں شدید بارشوں کے دوران بادل پھٹنے سے بڑی تباہی مچ گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق شملہ میں کلائوڈ برسٹ سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سڑکیں بلاک ہوگئیں جب کہ اس دوران مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور50سے زائد افراد لاپتا ہوگئے،بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، جہاں دہلی کے مشرقی علاقوں میں بدھ کی شام سے147ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں بارش کے باعث اسکول بند کردیے گئے جب کہ 2افراد ہلاک ہوگئے،بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ خراب صورت حال کے باعث انتظامیہ نے شہریوں کو غیرضروری باہرنہ نکلنے کی ہدایت کی ہے اور مزید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی