بھارتی ہمالین ریاست سکم میں برفانی تودہ گرنے سے 7افراد ہلاک ہوگئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شمال مشرق میں ریاست سکم کے ناتھولا مانٹین پاس پر مقامی وقت کے مطابق 12:20پر برفانی تودہ گرا،برفانی تودہ گرنے سے سیاحوں کی متعدد گاڑیاں برفانی تودے کی زد میں آگئیں، امدادی کارروائیوں کے دوران برفانی تودے تلے دبنے والے 20افراد کو بچا لیا گیاہے اور مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا،زندہ بچ جانے والے افراد میں سے 8کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، امدادی ٹیموں کی جانب سے تلاش اور بچانے کی کوششیں جاری ہیں کیونکہ برفانی تودے کے نیچے اب بھی زندہ بچ جانے کا امکان موجود ہے،بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اپریل میں اس علاقے میں برفانی تودہ گرنا غیر معمولی ہے جبکہ ایک روز پہلے تک یہاں غیر موسمی بارشیں بھی ہوتی رہی ہیں،گزشتہ دو سالوں کے دوران بھارتی ہمالیہ میں برفانی تودے گرنے کے واقعات میں کم از کم 120افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی