بھارت کی ریاست منی پور میں 4.5شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 25کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔بھارت کی نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی(این سی ایس)کے مطابق منی پور میں بدھ کی شام ریکٹر اسکیل پر 4.5شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز بانکورا ضلع کے بشنوپور علاقے میں 25کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی