بھارت میںسگے ماموں نے اپنی 10سالہ بھانجی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع کولاپور میں پیش آیا جہاں ماموں اپنی بہن کے گھر میں3ماہ سے رہائش پذیر تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ فون کے زیادہ استعمال پر ماموں نے 10سالہ بھانجی کو ڈانٹا اور پھر مارا جس پر وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی ،پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین ملازمت پیشہ افراد ہیں، والدہ نے گھر آنے کے بعد ماموں سے بچی کا پوچھا جس پر اس نے بتایا کہ بچی کو ڈانٹا تھا جس کی وجہ سے وہ گھر سے باہر گئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کے والد کے گھر آنے سے پہلے جاچکا تھا، بچی کے گھر واپس نہ آنے کے بعد والدین نے پولیس کو شکایت کی اور علاقے کی تلاشی لینے کے بعد بچی کی لاش گھر سے 800میٹر دور گنے کے کھیت سے برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق 10سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی