i بین اقوامی

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی دوا ساز فیکٹری میں دھماکا، 17افراد ہلاک، 40 زخمیتازترین

August 22, 2024

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی فارما سیوٹیکل فیکٹری میں دھماکے سے 17افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے،بھارتی حکام کے مطابق دھماکا فارما سیوٹیکل فیکٹری کے کیمیکل ری ایکٹر میں ہوا جس کے بعد فیکڑی میں آگ لگ گئی،رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 17افراد ہلاک اور 40زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا،حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی