i بین اقوامی

بھارتی کسان مودی سرکارکی پالیسیوں کیخلاف سراپا احتجاج، تین روزہ مارچ شروع کر دیاتازترین

April 28, 2023

بھارتی کسان مودی سرکار کی پالیسیوں کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور انہوں نے تین روزہ مارچ شروع کر دیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے صوبے مہاراشٹرا میں سینکڑوں کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں اور بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف ''اکولی ''سے'' لونی''تک تین روزہ مارچ شروع کر دیا ہے،سرخ رنگ کے جھنڈے، بینرز اور پوسٹرز اٹھائے کسانوں نے نعرے لگاتے ہوئے اپنا یہ مارچ شروع کیا،بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاجی مارچ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اگران کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو وہ غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنا دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی