سکھ فارجسٹس کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی دوسری سازش پکڑی گئی،بلومبرگ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی نئی سازش کے الزام میں 5بھارتی گرفتار کرلیے گئے ہیں،رپورٹ کے مطابق چند ماہ پہلے بھی گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کا بھارتی خفیہ ایجنسی را کا منصوبہ امریکا میں بھی بے نقاب ہوا تھا، قتل کی سازش میں ملوث را کے ایجنٹ نکھل گپتا امریکا کی حراست میں ہیں، رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو چیک ری پبلک سے مقدمت کا سامنا کرنے کیلئے امریکا پہنچا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ کینیڈا میں ممتازسکھ رہنما کے بیٹے کی شادی میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنایا جانا تھا، گرپتونت سنگھ پنوں نے آخری موقع پر شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،رپورٹ کے مطابق شادی سے ایک روز قبل 5افراد کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد پر قتل کا الزام عائد نہیں کیا گیا اور نہ ہی عدالت میں اسلحہ رکھنے کا الزام ثابت ہوسکا،رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ گرفتار افراد کی گاڑی سے اسلحہ ملنا، اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ گر پتونت پنوں ہدف تھے،سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے معاملے پر کینیڈین حکام کی خاموشی پر مایوس کا اظہار کیا،گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ حقائق سامنے نہ لا کر لگتا ہے کینیڈا نے بھارتی ایجنٹوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،واضح رہے کہ بھارتی حکومت نجر اور پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے سے انکاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی