i بین اقوامی

بھارتی جیل میں قید اسکاٹش سکھ جگتار سنگھ کا نو منتخب برطانوی وزیرِاعظم لز ٹرس کو خط، مدد کی اپیل کر دیتازترین

September 08, 2022

بھارت کی جیل میں قید اسکاٹش سکھ جگتار سنگھ نے نو منتخب برطانوی وزیرِاعظم لز ٹرس کو اپنے ہاتھ سے خط لکھا ہے جس میں ان سے مدد کی اپیل کی ہے،اسکاٹش شہری جگتار سنگھ جو قتل کی سازش اور خالصتان تحریک کا حصہ ہونے کے الزام میں گزشتہ 5برس سے بغیر کسی مقدمے کے بھارت کی جیل میں قید ہے نے اپنے خط میں نو منتخب برطانوی وزیراعظم کو مبارکباد بھی پیش کی ہے،جگتار سنگھ کا ہاتھ سے لکھا گیا خط ایک انسانی حقوق کی تنظیم ری پریو نے برطانوی وزیراعظم کے نام جاری کیا ہے،اس خط میں جگتار سنگھ نے لز ٹرس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پیشرو کی نسبت زیادہ ہمت کے ساتھ یہ کیس اٹھائیں، سنگھ نے ساتھ امید بھی ظاہر کی کہ برطانیہ، بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کے عوض اس کی آزادی کا سودا نہیں کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی