i بین اقوامی

بھارتی فضائیہ کا گروپ کیپٹن اپنی ہی قیادت کی غلطی کی بھینٹ چڑھ گیاتازترین

April 12, 2023

آپریشن سوئفٹ رٹارٹ کے دوران بھارتی ہیلی کاپٹر گرانے کا پاکستان کا دعوی سچ ثابت ہوگیا، بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن سمن رائے چودھری کی کورٹ مارشل رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ کیپٹن سمن رائے چودھری اور ونگ کمانڈر شیام نے پاکستان کے خلاف جوابی کارروائی میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا، بھارتی فضائیہ کی طرف سے کیپٹن سمن رائے اور ونگ کمانڈر شیام کو سزا سنا دی گئی ہے، ہیلی کاپٹر گرائے جانے سے بھارتی فضائیہ کے 6 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اپنا ہی ہیلی کاپٹرمار گرانے پر کیپٹن سمن رائے کا کورٹ مارشل کیا گیا ہے، گھبراہٹ میں دیے گئے احکامات سے بھارتی فضائیہ کو 133.3 کروڑ کا نقصان پہنچا، پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اسی وقت بھارتی حماقت کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا جسے بھارت نے مسترد کرتے ہوئے من گھڑت اور جھوٹ قرار دیا تھا۔ کیپٹن سمن رائے اور ونگ کمانڈر شیام کی سزا نے پاکستانی دعوے کی تصدیق کردی ہے، آئے روزکے سکینڈلز نے بھارتی افواج کی ساکھ اورعزت خاک میں ملا کر رکھ دی ہے، آپریشن سوئفٹ رٹارٹ کی ہزیمت چھپانے کیلئے ابھی نندن کو ویر چکرا کا اعزاز بھی دیا گیا تھا، بھارتی فوج مسلسل اپنے ہی لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی