i بین اقوامی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میںنوجوان کے سر پر ائیرکنڈیشنر آگرا ، 18سالہ جتیش موقع پر ہلاکتازترین

August 19, 2024

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شخص کے سر پر ائیرکنڈیشنر آگرا جس سے اس کی موت ہوگئی،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دو تین روز قبل شام 6بج کر 40منٹ پر پیش آیا، 18سالہ جتیش نے اپنا اسکوٹر آن کیا اور دوست پرانشو کو الوداع کیا،سامنے آنے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں گلے ملتے ہیں اور جیسے ہی گلے مل کر پرانشو جتیش سے الگ ہوتا ہے تو اوپر سے ونڈو اے سی جتیش کے سر پر آگرتا ہے،رپورٹس کے مطابق ونڈو اے سی دوسری منزل سے گرا جس نے جتیش کی موقع پر ہی جان لے لی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر لوگ جتیش کی یوں اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی