i بین اقوامی

بھارتی چینل سن ٹی وی نیٹ ورک بھی ہیک، سکرین پر پاکستانی پرچم کا بینر چلا دیا گیاتازترین

July 02, 2026

بھارت کے سن ٹی وی نیٹ ورک کو ہیکرز نے ہیک کر کے اس کی نشریات معطل کر دیں، سائبر حملہ آوروں نے نیٹ ورک کے اندرونی براڈ کاسٹ مینجمنٹ پورٹل تک رسائی بھی حاصل کر لی۔سائبر حملہ کے نتیجے میں سن ٹی وی کے مختلف ٹیلی وژن چینلز کی نشریات عارضی طور پر متاثر اور تبدیل ہوگئیں۔ہیکرز نے نشریات روک کر پاکستانی پرچم اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے بینر سکرین پر چلا دیئے، ہیکرز نے حملوں کے تسلسل میں رینسم ویئر نامی ایک اور سائبر حملہ کر کے 1800 ڈومین سسٹمز بھی لاک کر دیئے۔ماہرین کے مطابق ہیکنگ کے یہ واقعات بھارت کے سائبر تحفظ اور مضبوط ڈیجیٹل سکیورٹی کے بلند و بانگ دعوں پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتے ہیں۔آئی ٹی پاور کے دعوے دار بھارت کے اہم چینلز پر سائبر حملوں نے اس کے ڈیجیٹل دفاع کی کمزوریوں کو عیاں کر دیا ہے، یہ سائبر حملے بھارتی سکیورٹی نظام بالخصوص آئی ٹی شعبے میں موجود سنگین انتظامی اور تکنیکی خامیوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی