i بین اقوامی

بھارتی افواج میں ہر تیسرے دن خودکشی کا ایک واقعہ، خواتین افسران سے جنسی زیادتی کے واقعات بڑھ گئےتازترین

June 19, 2023

بھارتی افواج میں ہر تیسرے دن خودکشی کا ایک واقعہ، خواتین افسران سے جنسی زیادتی کے واقعات بڑھ گئے، بھارتی افواج میں ہر تیسرے روز خودکشی کا ایک واقعہ پیش آنے لگا اور خود کشی کرنے والوں میں مرد کے ساتھ خواتین افسران بھی شامل ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں دو دہائیوں کے دوران فوجیوں کے خودکشی کے واقعات کی وجہ ذہنی دبا ئواور ڈپریشن رہا ہے اور 2001سے اب تک مختلف واقعات میں 3300سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں، 5سال میں 800سے زائد بھارتی جوانوں نے افسران بالا کے رویے سے تنگ آکر خودکشی کی،رواں برس اپریل میں بھارتی فوجی نے اپنے 4ساتھیوں کو گولیاں مار کر قتل کیا جبکہ 23جنوری 2023کو کرنل کھنہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی اور 9 جنوری 2023کو فیروز پور میں لیفٹیننٹ کرنل نشانت نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کی،میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007سے اب تک بھارتی افواج میں خواتین افسران سے زیادتی اور جنسی ہراسانی کے 1243واقعات رپورٹ ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی