i بین اقوامی

بھارت،فون کال میں مصروف شخص غلطی سے واٹر ہیٹنگ راڈ بازو میں رکھنے سے چل بساتازترین

August 13, 2024

بھارتی ریاست تلنگانہ میں 40سالہ شخص اس وقت کرنٹ لگنے سے چل بسا جب اس نے غلطی سے پانی گرم کرنے والا راڈ بازو میں رکھ لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق مہیش بابو نامی شخص نے اپنے پالتو کتے کو نہلانے کے لیے پانی گرم کرتے ہوئے غلطی سے الیکٹرک ہیٹر راڈ بازو میں دبالی،رپورٹس میں بتایا گیا کہ مہیش نے پانی گرم کرنے کے لیے الیکٹرک ہیٹر نکالا تاہم اس دوران اسے ایک فون کال موصول ہوئی جس کے بعد اس نے غلطی سے پانی کی بجائے راڈ کو اپنے بازو کے نیچے رکھ کر اسے آن کر لیا،اس کے بعد وہ کرنٹ لگنے کی وجہ سے گِر پڑا، مہیش کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی