i بین اقوامی

بھارت،عام انتخابات میں نشستیں کھونے کے باوجودحکمران اتحاد کوبرتری حاصلتازترین

June 05, 2024

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت تصور کیے جانے والے بھارت کے عام انتخابات میں نریندر مودی نشستیں گنوانے کے باوجود ایک مرتبہ پھر اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور وہ لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے لیے تیار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی تاہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی کیلئے آج کوششوں کا آغاز کرے گی جبکہ 10برس بعد غیرمعمولی نشستیں جیت کر بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نریندر مودی سمیت حکمراں اتحاد کیلئے پھر سے ڈراونا خواب بن گئی ہے۔بھارت کے سابق حکمراں اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی میٹنگ میں بی جے پی نریندر مودی کو تیسری بار وزیراعظم نامزد کرانے کی کوشش کرے گی۔بی جے پی کو ماضی کی 303نشستوں کے مقابلے میں اس بارصرف 240نشستوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ 543رکنی لوک سبھا میں سادہ اکثریت کیلئے 272نشستیں درکار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی