i بین اقوامی

بھارت، زمینی تنازع پر پڑوسی کو پھنسانے کیلئے باپ نے بیٹی کا گلا کاٹ کر الزام پڑوسی پر لگادیاتازترین

November 14, 2024

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک شخص نے زمینی تنازع کے اوپر پڑوسی کو پھنسانے کے لیے اپنی ہی بیٹی کو مار ڈالا اور الزام پڑوسی پر دھر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ضلع کشنی نگر میں پیش آیا جہاں ملزم نے 4 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی 16 سالہ بیٹی کا گلا کاٹ دیا۔پولیس کے مطابق جے نارائن کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے اور دوران تفتیش اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ یکم نومبر کو پیش آیا جب جے نارائن کے گھر والے کسی دوسرے شہر پوجا کے لیے گئے ہوئے تھے، گھر پر باپ اور بیٹی ہی موجود تھے، باپ نے دسویں جماعت میں پڑھنے والی بیٹی کا سوتے ہوئے گلا کاٹ دیا۔بعدازاں پولیس کو اطلاع دی گئی اور جے نارائن نے سارا الزام اپنے پڑوسی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ بیٹی کو بچاتے ہوئے اس کے ہاتھ پر بھی زخم آئے۔پولیس کیمطابق شک کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لیا گیا جس نے تفتیش میں اعتراف کیا کہ اس نے پڑوسی پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا کیونکہ ان دونوں کے درمیان زمین کا کچھ تنازع کئی عرصے سے چل رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی