i بین اقوامی

بھارت ، ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران ایمبولینس میں موجود خاندان کو زندہ جلا دیا گیاتازترین

June 08, 2023

بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران ایمبولینس میں موجود خاندان کو زندہ جلا دیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں ہنگاموں کے دوران جلائی گئی ایمبولینس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ماں، بچہ اور ان کا ایک رشتے دار شامل ہیں،منی پور کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند ہے، سیکورٹی فورسز نے مقامی افراد سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی ہے،ریاست منی پور میں ہندو اور عیسائی برداری میں 3مئی سے نسلی فسادات جاری ہیں اور اب تک 100سے زائد افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ فسادات کے باعث 35ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی