i بین اقوامی

بھارت، ریاست مغربی بنگال کی آئل ریفائنری میں آتشزدگی، 15 افراد زخمیتازترین

June 30, 2026

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر ہلدیہ میں واقع آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہلدیہ پیٹروکیمیکل لمیٹڈ میں آتشزدگی کا واقعہ منگل کی صبح 4 سے 5 بجے کے درمیان پیش آیا، جب ایک پائپ لائن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور آگ اتنی شدید تھی کہ جائے وقوع پر موجود متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ریفائنری انتظامیہ کے مطابق آگ ممکنہ طور پر پائپ لائن سے تیل چوری کے سبب لگی تاہم اس حوالے سے حقائق معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی