i بین اقوامی

بھارت، ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس سے متعدد ہلاکتیں ، 700سے زائد متاثرتازترین

September 18, 2023

بھارت میں مہلک نیپا وائرس سے متعدد افراد ہلاک جبکہ 700سے زائد متاثر ہوئے ہیں، بھارتی ماہرین وائرس کے پھیلنے کا کھوج لگانے میں ناکام ہیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، سکولوں اور دفاتر کو بند کر دیا گیا، وائرس سے اب تک متعدد افراد ہلاک جبکہ 700سے زائد متاثر ہو چکے ہیں،کیرالہ میں مہلک وائرس نیپا کے پھیلنے کے بعد بھارتی ماہرین اب تک وائرس پھیلنے کی وجہ معلوم کرنے میں پوری طرح ناکام ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی