i بین اقوامی

بھارت، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ، پٹرول 5 روپے فی لٹر اور ڈیزل 3 روپے فی لٹر سستا کر دیا گیاتازترین

July 02, 2026

بھارت میں نجی فیول ریٹیل کمپنی نائرا انرجی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا تاہم سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے فی الحال قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائرا انرجی نے اپنے ملک گیر نیٹ ورک پر پٹرول 5 روپے فی لٹر اور ڈیزل 3 روپے فی لٹر سستا کر دیا ہے۔کمپنی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق اس کے 7 ہزار سے زائد فیول اسٹیشنز پر ہو چکا ہے تاہم مختلف ریاستوں میں مقامی ٹیکسز، خصوصا ویٹ کے باعث پمپ پر قیمتیں مختلف ہو سکتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق مشرق وسطی میں کشیدگی کم ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جس کے بعد نائرا انرجی نے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے فیول نرخ کم کیے۔دوسری جانب سرکاری کمپنیوں انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، یہ تینوں سرکاری کمپنیاں بھارت کے ایک لاکھ سے زائد فیول اسٹیشنز میں سے 90 فیصد سے زیادہ نیٹ ورک چلاتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں سرکاری آئوٹ لیٹس پر پٹرول کی قیمت 102.12 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 95.20 روپے فی لٹر برقرار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی