i بین اقوامی

بھارت ، نامعلوم شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو تشدد کرکے شہید کردیاتازترین

April 30, 2024

بھارت میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو تشدد کرکے شہید کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کے علاقے کنچن نگر میں ہفتہ کی صبح امام مسجد کو مبینہ طور پر تین نقاب پوش شرپسندوں نے تشدد کر کے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت 30سالہ امام مسجد مولانا محمد ماہر اپنے شاگردوں کے ہمراہ محمدی مسجد میں موجود تھے کہ تین نقاب پوش شرپسندوں نے انہیں مبینہ طور پر ڈنڈوں سے تشدد کرکے شہید کردیا۔رام گنج پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس مسجد پہنچی تو مولانا محمد ماہر کو خون میں لت پت پایا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اجمیر کے جواہر لال نہرو اسپتال منتقل کیا گیا۔شاگردوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے شور مچانے پر انہیں بھی قتل کی دھمکی دی تھی، حملہ آور امام کا موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی