i بین اقوامی

بھارت نے طیارہ برادر بحری بیڑہ آئی این ایس وکرانت تیارکرلیاتازترین

September 02, 2022

بھارت نے جدید ترین سہولیات سے لیس اپنی تاریخ کا سب سے بڑا طیارہ برادر بحری بیڑہ آئی این ایس وکرانت تیارکرلیا ہے، جہازپر 20کروڑ روپے کی لاگت آئی،برطانوی خبررساں ادارے مطابق طیارہ برادرجہاز کی تیاری میں 17سال کا عرصہ لگا، جس کا مقصد بھارت کا خطے میں اپنے علاقائی حریف چین کی فوجی طاقت کا مقابلہ کرنا ہے،ابتدا میں اس طیارہ بردار جہاز پر بھارت کے مقامی تیار شدہ ہوائی جہازوں کے بجائے روسی ساختہ ہوائی جہاز رکھے جائیں گے جو بھارتی بحریہ کے دوسرے طیارہ بردار جہاز وکرمادتیہ سے مستعار لیے جائیں گے، بھارتی بحریہ کے پاس فی الوقت 40 روسی سا ختہ مگ 29طیارے ہیں جو وکرمادتیہ پر تعینات ہیں،آئی این ایس وکرانت کا نام دیے جانے والے اس جہاز کی لمبائی 262میٹر اور اونچائی 60 میٹر ہے، اسے بھارتی جہازساز کمپنی کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ نے بنایا ہے،آئی این ایس وکرانت 2 ستمبر کو بھارتی بحری بیڑے میں شامل کیا گیا، اس تقریبمیں وزیر اعظم نریندرمودی بھی شریک ہوئے،دوسری جانب بھارتی میڈیا نے طیارہ برادر جہازکی چند خصوصیات بتائی ہیں،آئی این ایس وکرانت جہاز ہندوستان میں بنایا جانے والا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے، جو262میٹر لمبا اور62میٹر چوڑا ہے،بحریہ نے ایک ویڈیو میں جہازکے سائز کوآسانی سے سمجھانے کے لئے بتایا کہ یہ فٹ بال کے دو بڑے میدان جنتا ہے، جس کی 18منزلیں ہیں،جہازمیں ایک ہزار600افراد سمیت 30طیارے رکھے جانے کی گنجائش ہے، اس میں ایسی مشینیں نصب ہیں، جو ایک گھنٹے میں 3ہزار چپاتیاں بنا سکتی ہیں،طویل عرصے میں مکمل کیے جانے والے اس جنگی جہاز میں 16بستروں پر مشتمل اسپتال بھی موجود ہے، اس کے علاوہ یہ ایندھن کے 250ٹینکرز اور2400کمپارٹمنٹس سے لیس ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی