i بین اقوامی

بھارت نے بنگلا دیش سے متصل سرحدی علاقوں میں کرفیو لگا دیاتازترین

August 06, 2024

بھارت نے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بنگلا دیش سے متصل سرحدی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے،بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفے کے بعد بنگلہ دیش میں جاری صورتحال کے درمیان بھارتی ریاست میگھالیہ نے بھارت بنگلا دیش سرحد کے ساتھ ریاست میں رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے مشورے پر بنگلا دیش کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر بھارتی علاقے کے اندر سرحدی لائن کے 200میٹر کے اندر شام 6بجے سے صبح 6بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا تھا،میگھالیہ کے ڈپٹی چیف منسٹر پریسٹون ٹین سونگ نے بنگلا دیش کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر رہنے والے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ شام 6بجے کے بعد کرفیو والے علاقے میں نہ جائیں،وزیر اعلی میگھالیہ نے مزید کہا کہ یہ کرفیو ہر روز شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک زیرو پوائنٹ سے بھارتی علاقے کے اندر یا بین الاقوامی سرحد کے ستون سے صرف 200میٹر تک نافذ رہے گا جب تک کہ صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی