بھارتی ریاست منی پور میں بھارتی پولیس کی اپنے اسٹیشن پر حملے کے بعد کوکی اقلیتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کے ضلع جیری بام کے ڈپٹی کمشنر کرشنا کمار نے کہا کہ پولیس اسٹیشن پر حملے کو پسپا کرتے ہوئے ایک اہلکار زخمی ہوا، جبکہ اب تک شرپسندوں کی 10 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔یہ پرتشدد واقعہ بڑھتے ہوئے تنازع کا تازہ ترین واقعہ ہے جو مئی 2023 میں منی پور میں اکثریتی ہندو میتی اور بنیادی طور پر عیسائی کوکی برادری کے درمیان شروع ہوا تھا۔ہلاک ہونے والوں کا تعلق کوکی کے اندر موجود ایک چھوٹے گروپ ہمار سے ہے۔یہ واقعہ گزشتہ ہفتے ضلع میں ایک کوکی خاتون کی جلی ہوئی لاش ملنے کے بعد پیش آیا ہے، جس نے برادری میں غصے کو جنم دیا تھا۔اس کے بعد سے پرتشدد واقعات میں کم از کم 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور برادریاں ریاست کے مختلف حصوں میں حریف گروپوں میں بٹ گئی ہیں، جس کی سرحدیں جنگ زدہ میانمار سے ملتی ہیں۔ میتی اور کوکی کمیونٹیز کے درمیان دیرینہ تنا زمین اور سرکاری ملازمتوں کے لیے مسابقت کے گرد گھومتا ہے۔انسانی حقوق کے کارکنوں نے مقامی رہنماں پر سیاسی فائدے کے لیے نسلی تقسیم کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے۔منی پور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی