i بین اقوامی

بھارت، میوزک اسپیکر کی مرمت کیلئے پیسے نہ دینے پربیٹے نے ماں کو اینٹیں مار کر قتل کردیاتازترین

October 25, 2024

بھارت میں میوزک اسپیکر کی مرمت کیلئے پیسے نہ دینے پر نوجوان نے اینٹوں سے ماں کا چہرہ کچل دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ غازی آباد میں پیش آیا جہاں سنگدل بیٹا اپنی ماں کا قاتل بن گیا۔55 سالہ خاتون سنگیتا ایک فیکٹری میں کام کرتی تھی اور اسے کے 2 بیٹے موہت اور منیش ہیں، منیش نئی دہلی میں سکیورٹی گارڈ کا کام کرتا ہے جب کہ 26 سالہ موہت مختلف تقریبات میں سانڈ سسٹم والے ڈی جے کے طور پر کام کرتا تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہیکہ موہت کو نوراتری کیلئے مندر میں جانے اور اسپیکر کی مرمت کیلئے 20 ہزار بھارتی روپے کی ضرورت تھی جس کیلئے اس نے اپنی ماں سے پیسے مانگے، ماں نے نہ صرف پیسے دینے سے انکار کیا بلکہ موہت کو ڈانٹا بھی، اس کے ساتھ ہی اپنی تمام تر جائیداد بڑے بیٹے کے نام کرنے کی دھمکی بھی دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے روز موہت نے دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پی اور ماں کو مارنے کا منصوبہ بنایا، منصوبے کے تحت موہت نے ماں کو اس کی فیکٹری سے موٹر سائیکل پر لیا اور گھر چھوڑنے کا کہہ کہ دور دراز علاقے میں لے گیا اور اینٹیں مار کر قتل کردیا۔خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آئی اور کارروائی کرتے ہوئے موہت اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی