بھارت میں شوہر نے پیسے دے کر اپنی بیوی کو قتل کرا دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی شہر میں 35سالہ خاتون کو گھر میں چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا جس کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے لیا،بھارتی پولیس کے مطابق خاتون کو قتل کرنے کے لیے اس کے شوہر نے قاتلوں کو پیسے دیے اور یہ واردات دوپہر کے وقت کی گئی،بھارتی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ایس کے گپتا نامی شخص نے خاتون سے گزشتہ برس نومبر میں یہ سوچ کر شادی کی تھی وہ اس کے 45سالہ معذور بیٹے کا خیال رکھے گی اور اس کی دیکھ بھال کرے گی،پولیس کے مطابق خاتون نے ایسا نہ کیا تو شوہر نے اسے طلاق دینے کا فیصلہ کیا جس پر خاتون نے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ایس کے گپتا ہر صورت اپنی بیوی سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا تھا جس کے لیے اس نے اپنے بیٹے کو اسپتال لے جانے والے شخص کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو قتل کرنے کا منصوبی بنایا،بھارتی پولیس کے مطابق شوہر نے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث شخص کو 10لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا اور ایڈوانس کے طور پر 2لاکھ 40ہزار روپے دیے جس کے بعد ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ جا کر گھر میں خاتون کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا،بھارتی پولیس کے مطابق ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے گھر کا سامان بکھیر دیا تھا اور وہاں سے موبائل فوں بھی لے گئے تھے تاہم تفتیش کے بعد ساری منصوبہ بندی کا پتا لگا کر مقتولہ کے شوہر، اس کے بیٹے اور قتل کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی