i بین اقوامی

بھارت میں تین دیو قامت ہاتھیوں نے اسپتال میں گھس کر خوف و ہراس پھیلا دیا وڈیو وائرلتازترین

September 13, 2022

بھارت میں تین دیو قامت ہاتھیوں نے اسپتال میں گھس کر خوف و ہراس پھیلا دیا۔مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی میں تین ہاتھی کنٹونمنٹ ایریا میں واقع اسپتال داخل ہوگئے جنہیں دیکھ کر وہاں موجود مریض، انکے لواحقین اور عملے کے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں تین ہاتھیوں کو اسپتال کے کوریڈور میں ٹہلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ہاتھیوں کے ہسپتال میں گھسنے کے بعد لوگوں نے چھپ کر اپنی جانیںبچائیں تاہم اس واقعے میں ہاتھیوں نے اسپتال کو کوئی نقصان پہنچایا یا نہیں اس بارے میں معلوم نہیں ہوسکا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی