بھارت میں 48 گھنٹوں کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے 74افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، بھارتی ریاستیں نئی دلی ، پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑھ، یوپی ، مدھیہ پردیش، بہار ، اڑیسہ، اور جھاڑکھنڈ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ 48گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سیاموات کی تعداد74 ہوگئی ہے، ہیٹ اسٹروک سیہلاک ہونیوالوں میں انتخابی عملے کے25 اہلکار بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی