i بین اقوامی

بھارت میں شدید گرمی، الیکشن عہدیداروں سمیت 33 افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتازترین

June 01, 2024

بھارت میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے گزشتہ روز کم ازکم 33 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں شدید گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری ہے اور شدید گرمی سے بھارتی ریاستیں بہار ، اترپردیش اور اڑیسہ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ گرمی سے متاثرہ بھارتی ریاستوں بہار، اترپردیش اور اڑیسہ میں الیکشن ڈیوٹی پر موجود عہدیداروں سمیت کم ازکم 33 افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب بھارتی دارالحکومت دہلی میں اس ہفتے ملک کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم آنے والے دنوں میں شمال مغربی اور وسطی بھارت میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ ادھر بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی بھارت میں موجودہ گرمی کی لہر مزید دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی