بھارت میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل پر ہونے والا احتجاج کا معاملہ ابھی تھما نہ تھا کہ اب ایک نرس کو اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے معاملہ سامنے آگیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترا کھنڈ سے تعلق رکھنے والی نرس کی بہن نے 31جولائی کو نرس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی اور لاپتہ نرس کی لاش 8اگست کو ریاست اتر پردیش کے ضلع بلاس پور سے ملی،پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متاثرہ خاتون کو جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک جوڑے کو حراست میں لے لیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 30جولائی کو نرس ردرا پور میں واقع نجی اسپتال سے گھر کے لیے نکلی اور اسے بلاس پور کے علاقے دبدبا میں بھی دیکھا گیا،رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو ایک مشتبہ شخص کو متاثرہ نرس کا پیچھا کرتے پایا تاہم جب پولیس اسے حراست میں لینے کے لیے پہنچی تو وہ موقع سے فرار ہو گیا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا اور راجستھان کے شہر جودھ پور سے دھرمیندرا اور اس کی بیوی کو تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی