بھارت میں کورونا وائرس کا خطرہ ایک بار پھر بڑھنے لگا ہے اور 24گھنٹوں میں 4ہزار سے زائد کیسز اور 15اموات رپورٹ ہوئی ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق 24گھنٹوں میں کورونا کے 4ہزار 435کیسز اور 15اموات سامنے آئی ہیں، یہ گزشتہ سال ستمبرکے بعدکورونا کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ ہے،بھارتی محکمہ صحت کیمطابق کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 3.38ریکارڈکی گئی، جب کہ کورونا سے اموات مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، نئی دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک اور راجستھان میں رپورٹ ہوئیں،بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک افراد کی تعداد 5لاکھ 30ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جو کہ دنیا میں امریکا کے بعد سب سے زیادہ ہے،بھارتی حکومت نے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی