i بین اقوامی

بھارت میں اسپتال کا حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار،خاتون نے سڑک پربچے کو جنم دیاتازترین

November 22, 2022

بھارت میں اسپتال نے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد خاتون نے سڑک پربچے کو جنم دیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر تروپتی کے ایک اسپتال میں حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے لے جایا گیا لیکن اسپتال انتظامیہ نے خاتون کوداخل کرنے سے انکار کردیا،خاتون اور ان کے اہل خانہ بار بار اسپتال انتظامیہ سے داخل کرنے کے لیے درخواست کرتے رہے لیکن انتظامیہ انہیں دوسرے اسپتال جانے کا مشورہ دیتی رہی،خاتون کو دوسرے اسپتال لے جانے کا وقت نہیں ملا اور انہیں اسپتال کے سامنے والی سڑک پر بچے کو جنم دینا پڑا۔ خاتون کے اہل خانہ اور راہ گیروں نے ڈلیوری کے وقت بستر کی چادر تان کرپردے کا بندوبست کیا۔ سڑک پر بچے کی پیدائش کی خبروں کے بعد اسپتال کی انتظامیہ کومعطل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی