i بین اقوامی

بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ جاری،بی جے پی کا ایک اور مسجد منہدم کرنے کا مطالبہتازترین

September 21, 2024

نام نہادجمہوریت کے دعویدار بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے کسمپٹی کے علاقے کی ایک اور مسجد کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما راکیش شرما اور کونسلر رچنا شرما نے انتظامیہ کو ایک یاد داشت پیش کی ہے،جس میں کہا ہے کہ کسمپٹی میں بنائی گئی مسجد غیر قانونی ہے اور مرکزی حکومت کی اراضی پر مسجد کو تعمیر کیا گیا ہے، سال 2016-17میں کسمپٹی کی مسجد کا افتتاح ہوا تھا،رہنمائو ں نے الزام عائد کیا کہ وقف بورڈ ایکٹ کے مطابق جامع مسجد تعمیر کرنے کے لیے علاقہ میں 40مسلم خاندانوں کا ہونا ضروری ہے لیکن کسمپٹی میں اتنے مسلمان خاندان نہیں ہیں،انتہا پسند جماعت کے رہنمائوں نے کہا کہ آس پاس کے علاقوں نیو شملہ بیلیا وغیرہ میں مسلم خاندانوں کی تعداد کم ہے ایسے میں مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران آنے والے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو یہاں کے آس پاس کے رہنے والے لوگ نہیں ہیں۔اس لئے مسجد کو منہدم کیا جائے،واضح رہے کہ اس قبل بھارت کے دارالحکومت دہلی میں دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک 700سال پرانی مسجد کو شہید کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی