i بین اقوامی

بھارت میں اقلیتوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، راہول گاندھیتازترین

September 10, 2024

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ راہول گاندھی نے امریکا میں مذہبی آزادی کے حوالے سے منعقد تقریب میں کہا کہ بھارت میں اس وقت اس بات پرجنگ ہے کہ کیا سکھوں کو پگڑی پہننے، گرودوارے جانے اور کڑا پہننے کی اجازت ہونا چاہیے یا نہیں۔ اور یہ بات صرف سکھوں تک محدود نہیں تمام مذاہب پر لاگو ہو رہی ہے۔ بھارت کو مذہبی رواداری سے متعلق اس وقت اس صورتحال کا سامنا ہے۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے راہول گاندھی کے بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غیرملکی ایجنٹ قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی