i بین اقوامی

بھارت میں عام انتخابات کا مرحلہ وار آغاز ہوگیا، نریندر مودی اور راہول گاندھی اہم امیدوارتازترین

April 19, 2024

بھارت میں 7 مرحلوں پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے عام انتخابات کا آغاز ہو گیا، تقریبا 97 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، پارلیمانی انتخابات کا آخری مرحلہ یکم جون کو ہوگا، نتائج کا اعلان 4 جون کو ہوگا، انتخابات کیلئے ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ، بھارتیا جنتا پارٹی کے رہنما نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے پرامید ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقبھارت میں دنیا کے سب سے بڑے عام انتخابات کا آغاز ہو گیا ہے ، بھارتی عام انتخابات میں تقریبا 97 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں ایک کروڑ 80 لاکھ افراد پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ گزشتہ بھارتی عام انتخابات کے دوران ٹرن آوٹ 67 فیصد سے زیادہ تھا، جس میں تقریبا 61 کروڑ 50 لاکھ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔ پارلیمانی انتخابات 7 مرحلوں پر مشتمل ہے، پہلا مرحلہ جمعہ 19 اپریل سے شروع ہوا جبکہ دوسرا 26 اپریل، تیسرا مرحلہ 7 مئی، چوتھا مرحلہ 13 مئی، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو ہوگا، جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو ہوگا۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق 15 لاکھ پولنگ ورکرز کے ساتھ ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ جمعہ کو 21 ریاستوں کے 102 حلقوں میں انتخابات ہو ے ، تمل ناڈو میں کوئمبٹور، اتر پردیش میں مظفر نگر، مہاراشٹر میں ناگپور اور منی پور اہم حلقے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی