i بین اقوامی

بھارت کی جانب سے سکھوں کو نشانہ بنانے کیخلاف آسٹریلیا میں احتجاجتازترین

October 09, 2023

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بھارت کی جانب سے سکھوں کو نشانہ بنانے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ،اس موقع پر ہزاروں سکھوں نے فیڈریشن سکوائر سے پارلیمنٹ تک واک کی ، سکھوں کے احتجاج کا مقصد کینیڈا میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ کے قتل سے آسٹریلوی حکومت کو آگاہ کرنا تھا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت بیرون ملک آباد سکھ رہنماوں کو خالصتان تحریک سے روکنے کیلئے راستے سے ہٹا رہا ہے،مظاہرین نے آسٹریلوی حکومت سے بھارت کی کارروائیوں کو لگام ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی