بھارتی بحریہ کا ڈرون خلیج بنگال میں گر کرتباہ ہوگیا۔عالمی میڈیاکے مطابق ایم کیو 9بی ڈرون بھارت نے امریکا سے لیز پر حاصل کیا تھا جو خلیج بنگال میں گر کرتباہ ہوگیا۔ ڈرون گرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ تباہ ہونے والا ڈرون بحرہند کے وسیع علاقے میں انٹیلی جنس اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈرون کو تامل ناڈو میں واقع بھارتی بحریہ کے اڈے سے کنٹرول کیا جاتا تھا۔ڈرون کی تباہی نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے صلاحیتوں پرایک بار پھر سوال اٹھا دیا ہے۔ دفاعی ماہرین نے ڈرون کے تباہ ہونے کو بھارتی کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت کی بحرہند میں جاسوسی اور نگرانی کے سسٹم کو دھچکہ پہنچے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی