بھارت نے 31افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے فوجی اور حکومتی عہدیداران کے لئے ملک میں تیار کردہ ہیلی کاپٹر، ڈرون اور آرٹلری کے ہتھیاوں کی نمائش کا اہتمام کیا،نمائش میں افریقی عہدیداروں کے لئے بھارتی فوج نے مشقوں کے ذریعے سے ہیلی کاپٹروں، آرمرڈ گاڑیوں اور بم ڈسپوزل روبوٹس کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،اس کے علاوہ پونے میں منعقد کی جانے والی اس نمائش میں رائفلز، آرٹلری شیل اور میزائلوں کے مقامی ماڈل بھی شامل تھے،نمائش میں ایتھوپیا، مصر، کینیا، مراکش، نائیجریا، روانڈا اور جنوبی افریقہ سمیت 23افریقی ممالک کے فوجیوں نے 9دن تک مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا،بھارت نیکہاہے کہ آئندہ چند سالوں میں ہتھیاروں کی برآمد کو بڑھا کر 5ارب ڈالر تک پہنچا دیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی