i بین اقوامی

بھارت کے تعلیمی نظام پر آر ایس ایس قابض ہے، راہول گاندھی کی نوجوانوں پر پولیس تشدد کی مذمتتازترین

July 21, 2026

بھارت کے اپوزیشن لیڈر ،کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کاکروچ جنتا پارٹی کے نہتے کارکنوں اور طالبعلموں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندو انتہا پسند جماعت آر ایس ایس نے بھارت کے تعلیمی نظام پر قبضہ کر رکھا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں راہول گاندھی کا کہنا تھا بھارت کی زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے لیکن نریندر مودی بھارتی تاریخ کے سب سے زیادہ نوجوان مخالف وزیراعظم ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں جو بچے اور بچیاں ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوئے وہ اپنے بہتر مستقبل اور تعلیم کے حوالے سے جائز مطالبات کر رہے تھے کیونکہ بھارت کا تعلیمی نظام بالکل بوسیدہ ہو چکا ہے اور آر ایس ایس نے بھارت کے تعلیمی نظام پر قبضہ جما لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے اپنے جائز مطالبات کے لیے جمع طالبعلموں پر شیلنگ کرنا اور لاٹھی چارج کرنا انتہائی شرمناک ہے اور یہ ایک غیر جمہوری عمل ہے۔راہول گاندھی کا کہنا تھا ہم یہ معاملہ ہفتوں یا مہینوں سے نہیں بلکہ سالوں سے بطور بنیادی حقوق اس معاملے کو اٹھا رہے ہیں لیکن مودی نے بھارت کے تمام نوجوانوں کی بے توقیری کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی