i بین اقوامی

بھارت ،گھر دیر سے آنے کی وجہ پوچھنے پر بیوی نے شوہر کے منہ پر تیزاب پھینک دیاتازترین

January 30, 2023

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں خاوند نے بیوی سے گھر دیر سے آنے کی وجہ پوچھی تو اس نے شوہر کے چہرے پر تیزاب پھینک ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبو نامی شخص نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کروایا جس میں اس نے بتایا کہ واقعہ ہفتے کی شب اس وقت پیش آیا جب اس نے اپنی اہلیہ پونم سے گھر دیر سے آنے کی وجہ پوچھی۔ ڈبو کے مطابق ہمارا جھگڑا اسی بات پر شروع ہوا کہ وہ گھر دیر سے آئی تھی، لڑائی کرتے ہوئے پونم نے باتھ روم سے تیزاب اٹھایا اور اس کے منہ پر پھینک دیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈبو اسپتال میں زیر علاج ہے جس کا چہرہ بری طرح متاثرہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ پونم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی