i بین اقوامی

بھارت ، بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ،ایک ہی خاندان کے سات افراد سمیت15 افراد ہلاکتازترین

October 08, 2024

بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں گزشتہ چار روز کے دوران شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کے سات افراد شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے محکمہ موسمیات نے اس ہفتے ریاست کے کچھ حصوں میں 64.5 ملی میٹر (3 انچ) اور 115.5 ملی میٹر (5 انچ) کے درمیان تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سٹیٹ ریونیو اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر اور سیکرٹری سنجے گوئل نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ صورتحال اب بہتر ہے کیونکہ موسم صاف ہو گیا ہے اور تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں، تقریبا 165 دیہات سے 17 ہزار افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش جس کی سرحد میگھالیہ سے ملتی ہے اس کے شمالی حصوں میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد اتوار کو6 تک پہنچ گئی تاہم رات کے دوران بارش نہ ہونے کے باعث صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی