i بین اقوامی

بھارت، اوقاف ترمیمی بل کیخلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی ملک گیر احتجاج کی کالتازترین

September 02, 2024

بھارت میں اوقاف ترمیمی بل کیخلاف مسلمان رہنمائوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔سربراہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے ترمیمی بل کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔مودی سرکار اوقاف قانون منسوخ کر کے نیا قانون متعارف کروانے کی کوشش کررہی ہے۔بل منظور ہو نے کی صورت میں وقف بورڈ اور جائیدادوں کا انتظام مسلمانوں کے ہاتھوں سے نکل کربھارتی حکومت کے پاس چلا جائے گا،مسلمان رہنمائوں کا کہنا ہے یہ حکومت کا وقف جائیدادوں کوہڑپنے کا منصوبہ ہے۔بھارتی اپوزیشن بھی ترمیمی بل کی مخالفت کررہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی